مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری میں 17 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقوں دتہ خیل اور شوال میں جیٹ طیاروں نے وہابی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقےمیں بمباری کے نتیجے میں سترہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو وہابی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ